7 اکتوبر 2011 - 20:30

لیبیا کے انقلابیوں نے بنی ولید شہر کا محاصرہ سخت کر کے ڈکٹیٹر کے حامی فوجیوں کو ہتھیار ڈالنے کے لیے دو دن کی مہلت دی ہے۔

ابنا: العالم کی رپورٹ کے مطابق انقلابیوں کے آپریشنل کمانڈر عمر فیفاو نے کہا ہے کہ انقلابیوں نے بنی ولید شہر کا جنوبی علاقے سے تنتی علاقے تک کہ جو اس شہر تک پہنچنے سے قبل آخری نقطہ ہے، محاصرہ کر لیا ہے اور ان کے پاس چھینے ہوئے بھاری ہتھیار اور اسلحہ موجود ہے۔ فیفاو نے اس بات پر زور دیا کہ انہوں نے بنی ولید کے قبائلی سرداروں کو گفتگو کی دعوت دی ہے تاکہ وہ اجازت دیں کہ انقلابی کسی خونریزی کے بغیر اس شہر میں داخل ہو سکیں لیکن دو روزہ مہلت ختم ہونے اور اس بارے میں کسی اتفاق رائے تک نہ پہنچنے کی صورت میں بنی ولید پر حملے کے سوا کوئي چارہ نہیں ہو گا۔ جنوبی علاقے میں جنگ بندی کے باوجود بنی ولید شہر کے شمالی محاذ پر راکٹوں کا تبادلہ بدستور جاری ہے اور انقلابی اس شہر سے پانچ کلومیٹر دور ترہونہ علاقے تک پیش قدمی کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ ...........

/169